1 Welcome to create on WEBNOVEL

WEBNOVEL's writing platform-INKSTONE can realize your creative dream and connect you with readers all over the world with words. You can also visit https://inkstone.webnovel.com Create on the PC.

اس وقت وانیہ رضائ میں بیٹھی مونگ پھلی کھا رہی تھی۔ساتھ ساتھ وہ ٹی وی پر بھی نظر ڈال رہی تھی۔اچانک اس کے موبائل پر میسج آ یا۔اس نے بیٹھے بیٹھے موبائل دیکھا ایک انجان نمبر تھا۔

"آ پ کیا کر رہی ہیں وانیہ"؟

وانیہ نے حیرت سے نمںر دیکھ کر سو چا کہ یہ کون ہو سکتا یے جو اس کا نام بھی جانتا ہے پھر سوچا کہ ہو سکتا ہے کہ کوئ تنگ کر رہا ہو

"کیا میں آ پ کو کال کر سکتا ہوں " ؟

جانے وانی کے دل میں کیا آ ئ کہ س نے شیور لکھ کے بھیج دیا اسے جاننا تھا کہ وہ کون تھا جو اس کا نام جانتا تھا۔

انتہائ شائستہ لہجے میں کوئ اس سے مخاطب تھا

"مس وانیہ میں آ پ کا زیادہ ٹا ئم نہیں لوں گا، صرف ایک دو باتیں آ پ کو کہنی تھیں".

آ گے سے جب وانیہ کچھ نہ بولی تو وہ دوبارہ بولا

"کیا آ پ مجھے سن رہی ہیں مس"

"جی بولیں"وانیہ نے حیرت پر قابو پاتے ہوئے کہا

میں نے پہلی بار آ پ کو orient cafe میں دیکھا تھا

کیفے کا نام سن کر وانیہ چونک اٹھی

مگر اس کی دل کی حالت سے بے خبر وہ بولتا گیا

"میں کامران کا دوست ہوں اور وہ اس دن مجھے اپنے ساتھ لایا تھا وہ آ پ کی پہلی ملاقات تھی".

"پھر" ؟

وانیہ نے پوچھا

"پھر یہ کہ کامران آ پ کے ساتھ وقت گزاری کر رہا ہے ، آ پ مجھے دیکھنے میں ایک اچھے اور شریف گھرانے کی لڑکی لگی ہیں اور ایسی لڑکیوں کی میں دل سے عزت کرتا ہوں۔

مجھے معلوم ہے کہ آ پ کے دل میں کوئ کھوٹ نہیں لیکن آ پ صرف اپنا وقت ضائع کر رہی ہیں "

اجنبی کی بات سن کر وانیہ کو بہت غصہ آ یا

"ہمدردی کا شکریہ مگر آ پ اس کو اپنے پاس رکھیں اور آ پ کو بتا دوں کہ بہت جلد کامران رشتہ بھیج رہا ہے"

"ایسا کبھی نہیں ہوگا ۔وہ آ پ کے ساتھ سیریس نہیں ہے

ایک دفعہ آ پ کو میں نے سڑک پر دیکھا تھا جب ایک بچہ موٹر بائیک سے نیچے گر گیا تھا تو آ پ نے نا صرف اس کو ہسپتا ل پہنچایا بلکہ ارد گرد کے لوگوں کو جھاڑ بھی پلائ تھی"

"یہ سب بتانے کا مقصد "

وانی نے رکھائ سے کہا

"یہی کہ یہ سب دیکھ کر میرے دل میں آ پ کے لئیے اور بھی نرم جزبہ جاگا بلکہ یوں کہ لیں آ پ مجھے اچھی لگتی ہیں آ پ کو پسند کرتا ہوں آپ اوروں سے بہت مختلف ہیں،یقین کریں اگر کامران آ پ کے ساتھ مخلص ہوتا تو میں آ پ سے کبھی بھی رابطہ نہ کرتا "

وانیہ غصے سے لال پیلی ہو گئ

"دیکھیں مسٹر۔۔۔۔۔۔۔"

" رمیض نام ہے میرا " اس نے مسکراتے ہوئے کہا

آ پ کا جو بھی نام ہے آ پ مجھے ایک انتہائ خود غرض انسان لگیں ہیں جو کہ اپنے ہی دوست کے ساتھ دغا کر رہے ہیں بہت سی تالیاں آ پ کے دوغلے پن پر

اور کبھی آ پ نے سوچا کہ یہ سب باتیں میں کامران کا بتا دوں تو؟ سوچا بھی ہے کہ کیا حال کرے گا وہ آ پ کا"

"آ پ ضرور بتا دیں لیکن میں نے جو کہا ہے سچ کہا ہےمیں آ پ کے ساتھ مخلص ہوں"

"کم آ ن مسڑ مجھے لگتا ہے کہ مجھے اب فون رکھنا چاہئیے "

یہ کہ کر وانی نے کال کاٹ دی

Naeem mugheri

avataravatar
Next chapter